سٹی42: باجوڑ میں جمعیت علما اسلام کے امیدوار پی کے 19 قاری خیر اللہ کی گاڑی پر بم کا حملہ ہو گیا۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ برکمر میں ہونے والے بم دھماکہ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محفوظ رہے۔ ڈی پی اوباجوڑ کاشف ذوالفقار نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے بم پھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
بم سڑک کنارے نصب تھا اور جب قاری خیر اللہ کی گاڑی وہاں سے گزری تو بم پھٹ گیا۔
ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار کے مطابق اس واقعہ کے بعد پولیس نے سرچ اۤپریشن شروع کردیا ہے۔