مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کا کیس،صنم جاوید نے درخواست ضمانت دائر کر دی

Sanam Javid, PMLN, Muslim league office blazing case, bail plea, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:  تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے مسلم لیگ نون کا مرکزی آفس جلانے کے کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے  صنم جاوید کی درخواست پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کر لئے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے نصرالدین نئیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے انسداد دہشتگردی عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ عدالت نے پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلئے اورمزید سماعت10 جنوری تک ملتوی کردی۔

صنم جاوید کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ صنم جاوید مسلم لیگ نون کے دفتر کو جلانے کے مقدمے میں گرفتاراورجوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ صنم جاوید کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس سے قبل صنم جاوید کی دیگر مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی مگر پھر نئے مقدمہ میں گرفتار کرلیاگیا۔