حکومت کا صحت کے شعبے میں اہم اقدام

حکومت کا صحت کے شعبے میں اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)حکومت کے صحت کے شعبہ جات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری تاکہ مریضوں کو بہتر علاج اور سہولت کاری میسر ہو سکیں۔
حکومت کا  ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے 200 وینٹیلیٹرز مہیا کرنے کا حکم اور وینٹیلیٹرز کی خریداری کا عمل بھی جاری کر دیا گیا، ،ٹیچنگ ہسپتالوں میں آئی سی یوکو بہتر کرنے کا حکم آئی سی یو میں  بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے تا کہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑا۔
ٹیچنگ ہسپتالوں میں نئے وینٹیلیٹرز ملنے پر آئی سی یو وارڈز میں گنجائش کا اضافہ ہوگا جس سے مریض بروقت علاج کرواسکیں گے۔

حکومت کی مطابق نئے وینٹیلیٹرز  کی خریداری پر 86 کروڑ روپے سے زائد خرچہ آئے گا جس سے ٹیچنگ ہسپتالوں کا معیا ر اور علاج بہتر ہو گا۔
نگران حکومت کی ٹیچنگ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے بعد آئی سی یوز میں وینٹیلیٹرز  کی تعداد فوری بڑھانے پرعمل جاری ہے۔