لاہور آنیوالے مسافر کو آدھے راستے میں چھوڑ کرآنے کا معاملہ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر

لاہور آنیوالے مسافر کو آدھے راستے میں چھوڑ کرآنے کا معاملہ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: راولپنڈی سے لاہور آنیوالے مسافر کو آدھے راستے میں چھوڑ کر آنے کا معاملہ, ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کلمہ چوک کیخلاف 50لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔ 
صارف عدالت میں مسافر مدثر احمد نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کیلئے پابند کر دیا۔ 
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے بذریعہ بس لاہور کے لئے ٹکٹ بک کرایا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیال ریسٹ ہاؤس پر مسافروں کے چائے پینے کےلئے سٹاپ کیا گیا، ہمیں 15منٹ میں چائے پی کر واپس بس میں آنے کا کہا گیا، جب میں چائے پی کر واپس پہنچا تو بس جاچکی تھی بڑی مشکل سے لاہور پہنچا۔