کومل اسلم: شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ہوگئی، جبکہ دھند برقرار ہے۔
شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 168ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 8ویں نمبر پر آ گیا۔ یو ایس قونصلیٹ 224،فیز 8ڈی ایچ اے میں شرح 187، جوہر ٹاؤن 177،مال روڈ پر آلودگی کی شرح 167ریکارڈ کی گئی۔
لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، جبکہ موسم شدید سرد اور خشک ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی تغیر کے باعث لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر پر بادلوں کا بسیرا رہے گا۔