مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست؛ پی ٹی آئی کی درخواست کی لاہور ہائی کورٹ آج سماعت کرے گی

Election Commission of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  الیکشن کمیشن کے خواتین اور مذہبی اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کی فہرست جاری نہ کئے جانے کو  لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کے ارکان نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں  کی فہرست جاری نہ کئے جانے کے خلاف بھی ہائیکورٹ سے رجوع  کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن اس درخواست کی آج بدھ کے روز سماعت کریں گے۔ یہ درخواست تحریک انصاف کے رہنما عمر آفتاب ڈھلوں  اور بلال ناصر چیمہ نے دائر کی ہے۔

 درخواست میں الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار وں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا بلے کے نشان پر پابندی کا فیصلہ معطل کیا اس فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن پنجاب نےخواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہیں کی۔