فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملہ پر حکومت  کو دو ہفتوں کی مہلت

Farah Gogi, ECL, Farah Shahzadi, Bushra Bibi, Lahore High Court, Justice Baqar Najfi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی عرف فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملہ میں   لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو جواب کے لئے جنوری کے دوسرے ہفتے تک مہلت دے دی۔ 
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل بنچ نے اپیل پر سماعت کی ،فراز اقبال اور ایمان اقبال کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ لئے بغیر درخواست خارج کی۔  عدالت سے استدعا کی گئی کہ سنگل بنچ کا درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب کے لئے مہلت دینے کی استدعا کی۔ دو رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل کو جواب کے لئے مہلت دے دی۔