ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلےکرلیے گئے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلےکرلیے گئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ریاست کی عملداری کو یقینی بنانے کا اتفاق کر لیا جبکہ 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دی، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی کی مکمل حمایت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک بھر میں ہر صورت ریاست کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی اور معاشی روڈ میپ سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔  اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دی، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

  وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے، بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ نئی ادویات کینسراور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔