ویب ڈیسک: کراچی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین جابرموتی والا نے برطانوی حکومت کے خلاف 3 کیس جیت لیے۔
جابر موتی والا کے وکلا نے برطانوی حکومت کے خلاف ویزامنسوخی، غیرقانونی حراست اور قانونی اخراجات کی ادائیگی کاکیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ جابر موتی والا کے حق میں آیا ہے۔
رائل کورٹ آف جسٹس نے ہوم آفس کو ہرجانہ ادا کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے جابر موتی والا کا ملٹی پل انٹری ویزا بھی بحال کردیا۔واضح رہے کہ جابر موتی والا کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نےامریکا کی درخواست پر ایجوئیر روڈ سے گرفتار کیا تھا۔