ویب ڈیسک: معروف بزنس مین یونس ٹبہ انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
اہلخانہ کے مطابق یونس ٹبہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مکہ مسجد آدم جی نگر میں ادا کی جائے گی۔محمد یونس ٹبا نے نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کا آغاز یونس برادرز گروپ کے ساتھ بطور بانی ممبر کیا۔
محمد یونس ٹبہ کو چیمبر آف کامرس کی جانب سے ان کے شاندار کاروباری کیریئر کے دوران ’’ بزنس مین آف دی ایئر‘‘ کا بھی ایوارڈ دیا گیا تھا۔