ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے خلیجی ممالک کے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ نسوار کو ان ممالک نے منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے اس لئے کسی بھی مسافر سے نسوار برآمدہونے پر متعلقہ ملک کے قوانین کے مطابق سزا ہوسکتی ہے۔
اے این ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں عام استعمال کی جانے والی نسوار اب خلیجی ممالک میں منشیات کے درجے میں داخل کردی گئی ہے اس حوالے سے تمام ملکی ائیرپورٹس پر بینرآویزاں کردئیے گئے ہیں جبکہ تشہیری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
محکمہ شہری ہوابازی نے 2019 سے ہی اندرون ملک اور بیرون ملک کا سفر کرنیوالے مسافروں پر نسوار کے ہمراہ سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ اس حوالے سے مختلف خلیجی ممالک کے ائیر پورٹس پر پاکستانی اور افغان شہریت رکھنے والے مسافروں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں یادرہے ان ممالک میں سونگھنے والی نسوار پر بھی پابندی ہے۔