(ویب ڈیسک) کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟اہم خبر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے 2000 روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پارلیمنٹرینزکی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار662 روپے ٹیکس دیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پانچ لاکھ 35 ہزار 243 روپے ،سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے 22 لاکھ 18ہزار229 روپے جبکہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کےمرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار277 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹیکس کی مد میں صرف مبلغ 2000روپے ادا کیے ہیں۔وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا محمود خان نے 66 ہزار 258 روپے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 19 لاکھ 21 ہزار 914 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے دس لاکھ 61 ہزار 777 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ صرف سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ہی وزیراعظم عمران خان سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار 799 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس حکومتوں کے لئے محصول کا ایک ذریعہ ہیں۔ انکم ٹیکس کا استعمال سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی ، عوامی خدمات کی مالی اعانت اور شہریوں کو سامان مہیا کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔