ویب ڈیسک: ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونے کے دام میں 86 روپے کے اضافے سے قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر بڑھ کر 1825 ڈالر فی اونس ہے۔