ویب ڈیسک : پی آئی اے نے کوئٹہ سے متحدہ عرب امارت کے لیے اپنے آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پیر کو پہلی پرواز کی تمام ٹکٹس فروخت ہو گئی تھیں تاہم کوئٹہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز منسوخ کر دی گئی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کوئٹہ سے دبئی کے لیے ہفتے میں ایک پرواز ہر سوموار کو چلائی جائے گی۔ جلد ان پروازوں کی تعداد ہفتہ وار دو کر دی جائے گی۔قومی ایئر لائن نے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے اور دو طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے مقرر کیا ہے جبکہ اس روٹ پر 161 مسافروں کی گنجائش والے ائیر بس 320 طیارے زیر استعمال ہیں۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست فلائٹ سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے دبئی کے لیے براہ راست پرواز بلوچستان کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو پی آئی اے نے پورا کیا۔ براستہ کوئٹہ دبئی جانے کے خواہشمند افغان شہری بھی پی آئی اے کی فلائٹ سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Today, Pakistan International Airlines (PIA) started operation of flights between Quetta and Dubai with Airbus A320 aircraft.
— Pakistan Aviation News ???????? (@avpak3) January 3, 2022
However, for some reason, today's flights were operated from & to Karachi instead of Quetta.
Details here: https://t.co/MwqpK9NBJQ pic.twitter.com/1LNCfpKjm4