ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹیوں کے طلبہ کیلئے خوشخبری

Higher Education Commission
کیپشن: Universities Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سرکاری یونیورسٹیز کے وسائل تک طالبعلموں کو رسائی دینے کا فیصلہ، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو تمام سرکاری یونیورسٹیز میں قائم سائنس لیبز تک رسائی دینے کا منصوبہ نافذ کر دیا گیا۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو تمام یونیورسٹیز میں رسائی ہوگی۔ سرکاری یونیورسٹیز کے طالبعلموں کو دوسری یونیورسٹیز میں قائم لیبارٹریز سے سائنسی سیمپل پر تجربہ کرنے کی اجازت ہوگی، ایچ ای سی نے سائنسی آلات کے استعمال اور تجربہ کرنے کے خواہش مند طالبعلموں کی سہولت کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو رسائی دینے کے احکامات دیے گئے ہیں، رسائی ملنے سے چھوٹی سرکاری یونیورسٹیز کے طالبعلموں کو فائدہ ہوگا، ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ جن سکالرز کے تھیسز کے موضوعات کی منظوری ہو چکی ہوگی۔

وہ ایچ ای سی میں سائنسی تحقیق کے لیے درخواست جمع کرائیں گے، جس کے بعد انہیں متعلقہ یونیورسٹی میں بھیجا جائے گا۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ سائنسی تحقیقات میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے پالیسی نافذ کی گئی ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer