ٹیسلا نے 2021 میں کتنی گاڑیاں فروخت کیں؟ حیران کن نتائج

 ٹیسلا نے 2021 میں کتنی گاڑیاں فروخت کیں؟ حیران کن نتائج
کیپشن: Tesla
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چپس کی قلت کے باوجود الیکٹرک  کارساز کمپنی ٹیسلا نے 2021 میں تقریباً 10 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں صارفین کو فراہم کیں ہیں.

 رپورٹ کے مطابق  گذشتہ سال کے مقابلے میں  2021 میں ڈلیور کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد دگنی ہے۔ اور اس طرح ٹیسلا نے اپنی مدمقابل کمپنیوں کو نہ صرف مات دی ہے بلکہ یہ کمپنی آٹو انڈسٹری کو لاحق وسائل کی کمی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا تھا کہ نئے ڈیزائن والی چپ اور سافٹ ویئر میں رد و بدل کر کے انہوں نے سیمی کنڈکٹر کی کمی کا کچھ حد تک حل نکال لیا تھا۔ ٹیسلا  نے 2021 میں نو لاکھ 36 ہزار سے زائد گاڑیاں ڈیلیور کی تھیں۔کمپنی کے بیان کے مطابق یہ 2020 میں ڈلیور کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد سے 87 فیصد زیادہ ہے۔
گذشتہ سال ٹیسلا انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی نے آئندہ آنے والے ہر سال گاڑیوں کی ڈیلیوری میں 50 فیصد  اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے اور کمپنی بظاہر ہدف کے حصول میں کامیاب رہی ہے ۔ یادرہے گاڑیاں کرائے پر دینے والی کمپنی ہرٹز سے ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیوں  کے آرڈر  کے بعد ٹیسلا سٹاک مارکیٹ میں ایک ٹرلین ڈالر سے زیادہ  مالیت والی کمپنیوں کے کلب کی رکن بن چکی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر