(قیصر کھوکھر)وزرا کے لیے چمکتی دمکتی نئی عالیشان گاڑیاں بنیں گی، پنجاب حکو مت نے حکم دے دیا، ٹیوٹا انڈس کو کروڑوں روپے بھی مل گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وزرا کے لئے 46 گاڑیوں کا آرڈر دیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزراء کی گاڑیوں کا حتمی آرڈر ٹیوٹا انڈس کو جاری کر دیا ، کابینہ کمیٹی نے وزراء کیلئے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کرکے ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب حکومت نے کل اکیس کروڑ روپے ٹیوٹا انڈس کو جاری کئے ہیں، وزرا کو نئی گاڑیاں ملیں گی اور پرانی گاڑیاں ٹرانسپورٹ پول میں رکھی جائیں گی، پنجاب حکومت کے پاس گاڑیوں کی شدید قلت ہے۔