(محمد ساجد)شادیوں کے موقع پر ڈانس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں، خوشی کے اس موقع پر دولہا کے دوست احباب اس دن کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے کسی خاص تفریحی پروگرام کا انعقاد کرتے بھی نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو نے دھوم مچادی،ویڈیو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معررف اداکارہ صبا حمید، بہروز سبزواری،روبینہ اشرف بالی ووڈ کے گانے پر رقص کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر عموماً ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین تعجب کا شکار نظر آتےکیونکہ شادیوں پر بنائی جانے والی ایسی ویڈیوز میں ایسے واقعات کو قید کیا جاتا جس میں کبھی دولہا ناراض تو کبھی دلہن، ایسی زیادہ تر ویڈیوز بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں مگر دھیرے دھیرے یہ ٹرینڈ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی عام ہورہا ہے۔پاکستانی اداکار بھی زیادہ تر سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور اپنی ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پرخوب شیئر ہورہی ہے، اس میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا حمید، بہروز سبزواری،روبینہ اشرف کے علاوہ دیگر سلیبرٹیز کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں صبا حمید کے خوبصورت ڈانس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا'طاقت دیکھو! جب سینئرز ڈانس فلور پر موجودہیں۔ ایک گھنٹہ قبل وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 45 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram