ضرورت مند بچوں کے لیے ماہانہ احساس تعلیمی وظائف کا اجرا

Ehsas Taleemi Wazifa
کیپشن: Ehsas Taleemi Wazifa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت نرسری تا بارویں جماعت کے بچے اور بچیوں کےلئے احساس تعلیمی وظائف کا اجرا کردیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کیا کہ حکومتِ کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت نرسری تا بارویں جماعت کے بچے اور بچیوں کےلئے احساس تعلیمی وظائف کا اجرا کردیا گیا ہے۔  اپنے بچوں کا “ب فارم” بنوا کر احساس دفتر میں ان کا اندراج کروائیں تاکہ ان کو باقاعدہ طور پر احساس تعلیمی وظائف جاری کیے جا سکیں۔

 احساس تعلیمی وظائف ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیئے بچوں کی پرائمری، ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام ہے جس میں مندرج ہونے پر بچوں اور بچیوں کو سہ ماہی وظائف جاری ہوتے ہیں۔پروگرام کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کی غرض سے احساس تعلیمی وظائف کے نظام کو اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔احساس پالیسی، لڑکیوں کیلیئے وظائف کی رقم کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ رکھا گیا ہے۔لڑکیوں کو پرائمری تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دینے کیلئے احساس نے  تین ہزار روپے کا یک وقتی گریجویشن بونس بھی متعارف کر و ایا ہے ۔ یہ بونس احساس کے اہل خاندانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو پانچویں جماعت پاس کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-03/news-1641205281-2102.jpeg
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اسکول چھوڑنے کی شرح عمر کے ساتھ بڑھتی ہے ، خاص طور پر اسکول دور ہونے اور دیگر متعلقہ اخراجات کی وجہ سے پانچویں سے آٹھویں جماعت میں لڑکیاں سکول چھوڑ جاتی ہیں۔ گریجویشن بونس لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جا رہا ہے تاکہ لڑکیاں پرائمری تعلیم کے بعد ثانوی تعلیم بھی جاری رکھیں۔
وسیلہ ایجوکیشن پروگرام کے تحت اس وقت 3.4 ملین پرائمری سکول کے بچے سکولوں میں داخل ہیں۔ جن میں سے ہر بچے کو سہ ماہی بنیادوں پر 1500 روپے جبکہ ہر لڑکی کو 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ احساس وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت پرائمری اسکول کے مستحق بچوں کو وظائف میں داخل کرنے کے لیے اندراج جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت ، روپے کی مالیت کے وظائف 8.5 بلین پرائمری سکول کے بچوں کو ہر سال دیا جائے گا۔ وسیلہ ای ٹیلیم درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور آن لائن اندراج کے لیے احساس پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ www.ehsaas.gov.pk یا www.bisp.gov.pk دیکھیں۔

API Response:

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر