ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غریب ملزموں کوسرکاری خرچے پر وکیل مہیا کرنے کا فیصلہ

 غریب ملزموں کوسرکاری خرچے پر وکیل مہیا کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیس کی وجہ سے وکیل نہ کراسکنے والے ملزموں کیلئےاہم  خبر،حکومت نے غریب ملزمان کو سرکاری خرچے پر وکیل مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا،صدر بار سے پیروی میں دلچسپی رکھنے والے وکلا کے نام مانگ لیے گئے.

حکومت نے غریب ملزمان کو سرکاری خرچے پر وکیل مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمد نے سیکرٹری پراسیکیوشن اور پراسیکیوٹر جنرل کی ہدایت پر لاہور بار سے ملزموں کے وکیل مقرر کرنے کیلئے درخواستیں مانگ لی ہیں۔ ملزموں کو جو وکیل مہیا کیے جائیں گے ان کو سرکاری  خزانے سے فیس ادا کی جائے گی، صوبائی حکومت کو اطلاع ملی تھی کہ جیلوں میں قید غریب ملزمان کے پاس وکیل مقرر کرنے کی گنجا ئش نہیں ہے، وہ اسی وجہ سے جیلوں میں قید رہتے ہیں۔