بی اے ، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟انتظار ختم

بی اے ، بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟انتظار ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بی اے ، بی ایس سی ، بی کام اور ماسٹر ز کےامتحانات دینے والے طلبہ کاانتظار ختم . پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے  امتحانات کا رزلٹ جنوری کے آخری  ہفتہ متوقع۔
 بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے امتحانات کا رزلٹ جنوری کے آخری ہفتہ جبکہ ایم اے اور ایم ایس سی کے امتحانات کا رزلٹ فروری کے مہینے میں متوقع ہے۔ وہ طلباوطالبات جنہوں نے بیچلر یا ماسٹر لیول پر امتحانات دیئےتھے ان کو رزلٹ کے حوالے سے تشویش لاحق تھی، لیکن اب انکا انتظار ختم ہونے کو ہے۔  پنجاب یونیورسٹی مذکورہ بالا ڈگری کے زرلٹ کا فائنل شیڈول جلد جاری کرے گی۔واضح  رہے پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ستمبر میں جبکہ ایم اے، ایم ایس سی کے امتحانات اکتوبر میں ہوئے تھے۔