امریکی ریاست ٹیکساس  میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش

fish rain in texas us
کیپشن: fish rain in us
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی ہے ، چھوٹی مچھلیوں سے لے کر ایک فٹ کی مچھلیاں آسمان سے برستی رہیں۔

  رپورٹ کےمطابق ٹیکساس کے قصبے ٹیکسارکانا میں مچھلیوں کی بارش ہوئی جس کے بعد لوگ سڑکوں سے مچھلیاں جمع کرتے رہے ٹیکساس اور آرکنساس کے درمیان سرحد کے قریب واقع قصبے کے رہائشیوں نے واقع کی فوٹیج اور تصاویر  بنائیں اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا ۔۔۔تو کئی ضعیف الاعتقاد افراد نے اسے قرب قیامت کی نشانی قراردیا 

 یادرہے یہ ایک  ماحولیاتی مظہر  ہے اس کو’جانوروں کی بارش‘ کہا جاتا ہےلائبریری آف کانگریس کے مطابق اس نوعیت کے واقعات نہروں، تالابوں اور جھیلوں سے لے کرسمندروں تک میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان مظاہر میں بعض اوقات مینڈکوں اوربعض اوقات مچھلیوں کی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔جب چھوٹے جانور ندیوں میں بہہ جاتے ہیں۔ طوفانی بادل گھومتے ہیں اور پانی کے جسم پر چلنے والی ابر آلود تیزرفتار ہواؤں کا ٹارینڈو یا بگولا ان مچھلیوں یا جانوروں کو ندیوں سے  سڑکوں پر لاپٹختا ہے۔