سٹی 42: موسم سرما شروع ہوتے ہی لنڈا بازاروں کی رونقیں بحال، ہرجگہ عارضی بازار قائم۔ لنڈا، نے بازاروں سے نکل کر فٹ پاتھوں اور اہم شاہراہوں کا رخ کرلیا۔ شہر کی تمام اہم شاہراہوں، فٹ پاتھوں، گلیوں، محلوں اور جگہوں پر لنڈا ںازار قائم۔
موسم سرما شروع ہوتے ہی لنڈا بازاروں کی رونقیں بحال، ہرجگہ عارضی بازار قائم۔ لنڈا، نے بازاروں سے نکل کر فٹ پاتھوں اور اہم شاہراہوں کا رخ کرلیا۔ رتن چند روڈ، نسبت روڈ، کوئینز روڈ، مال روڈ، وحدت روڈ، شہر کی تمام اہم شاہراہوں، فٹ پاتھوں، گلیوں، محلوں اور جگہوں پر لنڈا ںازار قائم، ریہڑیوں اور پیدل لنڈا کا سامان فروخت کرنے کا رجحان بھی زور پکڑ رہا ہے۔
جہاں مہنگائی نے غریب عوام سے آسائشیں چھین لی ہیں لنڈا بھی پہنچ سے باہر ہوتا جارہا ہے، لنڈا کا سامان فروخت کرنے والے کہتے ہیں کہیں پر پیسے لیے جاتے ہیں کہیں فری میں بیٹھ جاتے ہیں۔ انتظامیہ کیجانب سے پریشر ڈالنے پر دوکاندار حضرات اکثر اوقات نقل مکانی کرتے رہتے ہیں۔