ہوائی سفر میں خطرہ اورفلائٹ سیفٹی،امریکا میں فائیو جی کی لانچنگ موخر

5 g spectrum launching delayed in us
کیپشن: five g spectrum
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : امریکا میں ہوائی سفر کو درپیش خطرے کے پیش نظر فائیو جی کی لانچنگ کو مزید دوہفتے کے لئے موخر کردیا گیا اس سے پہلے فائیو جی کی لانچنگ 5 جنوری کو ہونا تھی۔

امریکی حکام نے ٹیلی کام آپریٹرز اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون سے کہا ہے کہ وہ فائیو جی نیٹ ورکس کے پہلے سے ہی ملتوی ہونے والی باضابطہ لانچ کو دو ہفتوں تک مزید موخر کر دے کیونکہ فلائٹ سیفٹی کے اہم آلات میں مداخلت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔

 سپیڈ موبائل براڈ بینڈ ٹیکنالوجی کا امریکہ میں افتتاح پانچ دسمبر کو ہونا تھا، لیکن ایرو سپیس کمپنیوں ایئربس اور بوئنگ کی جانب سے طیاروں کی اونچائی کی پیمائش کے لیے استعمال کیے جانے والے آلات میں ممکنہ مداخلت کے بارے میں خدشات کا اظہار کرنے کے بعد اسے پانچ جنوری تک موخر کر دیا گیا۔
یو ایس ٹرانسپورٹیشن اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن  کی طرف سے تحریرکردہ خط میں  دونوں  بڑے ٹیلی کام آپریٹرز اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون کو بھیجے گئے خط میں  کہا گیا ہے کہ ’وہ پانچ جنوری کی طے شدہ تاریخ سے مزید دو ہفتوں کے لیے فائیو جی میں استعمال ہونے والی فریکوئنسی رینج کمرشل سی بینڈ سروس کے روکا جانا برقرار رکھے۔
۔
یادرہے امریکا میں فائیو جی اسپیکٹرم 3.7 گیگا ہرٹرز سے لے کر 3.98 گیگا ہرٹز کی فریکوئنسی پر آپریٹ ہوگی جبکہ انٹرنیشنل ایوی ایشن  کو الاٹ شدہ محفوظ فریکوئنسی 4.2 گیگا ہرٹز ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی طیاروں کی حساس الیکٹرونک تنصیبات کے فنکشنز یا کمیونیکشنز کو متاثر کرسکتی ہے۔ فرانس میں یہ ایشو سامنے آچکا ہے۔