سٹی42: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔سابق کپتان محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنے کیریئر اور اپنی کامیابیوں سے خوش اور مطمئن ہوں ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور خاص طور پر شاہد اسلم کا مدد کرنے پر شکر گذار ہوں ۔ مداحوں نے 18 سال تک میری حوصلہ افزائی کی جس پر ان کا شکر گذار ہوں ۔ جب تک فٹ اور فارم میں ہوں لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں فخر کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلا ہوں، فئیر ویل میچ کا کبھی نہیں سوچا، آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کا حصہ ہونے پر خوشی ہے۔ فی الوقت اپنے بچوں اور فیملی کو ٹائم دوں گا، میرے کرکٹ بورڈ کے ساتھ کبھی کشیدہ تعلقات نہیں رہے۔ میچ فکسرز کے حوالے سے اپنے موقف پر جو جواب ملا وہ میرے لیے مایوس کن مرحلہ تھا اور فکسرز کے حوالے سے اس وقت کے چیئرمین سے ملنے والا جواب ہمیشہ مایوس کن رہے گا۔
واضح رہے محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ، محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی قیادت کے بھی فرائض انجام دئیے
Just in: Pakistan allrounder Mohammad Hafeez has decided to retire from international cricket pic.twitter.com/maPbFvkq8i
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 3, 2022
18 سال کے کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں جبکہ وہ تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ محمد حفیظ نے 392 بین الاقوامی میچز میں 12 ہزار 789 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کی وکٹوں کی تعداد 253 ہے۔حفیظ پاکستان کے لئے 3 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔
???? Mohammad Hafeez retires from international cricket????
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) January 3, 2022
He will announce his retirement from international cricket at a press conference today.#CricketTwitter pic.twitter.com/qraVQcSxNz