سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 12 انڈر 16 ٹیموں کے لیے کوچنگ پینل کا اعلان کردیا، پینل میں تین سابق ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل
کوچنگ پینل میں تین سابق ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ،سابق انٹر نیشنل کرکٹر ظفر اقبال سندھ بلیوز کے ہیڈ کوچ اور عاصم رضوی ان کے معاون ہوں گے ، سعید بن ناصر سندھ وائٹ کے ہیڈ کوچ اور نعیم طیب معاون کوچ ، راج ہنس بلوچستان بلیوز کے ہیڈ اور شیر حسن جوگیز ئی معاون کوچ ، بلوچستان وائٹس میں شعیب خان ہیڈ اور قمر دین معاون کوچ مقرر۔ سینٹرل پنجاب وائٹ میں محمد اشرف کوچ اور انتخاب عالم ان کے معاون کوچ ، سابق ٹیسٹ کرکٹر ہمایوں فرحت سینٹرل پنجاب وائٹ کے ہیڈ اور منصور امجد کومعاون کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالفقار بابر سدرن پنجاب وائٹ کے ہیڈ اور ریحان رفیق معاون کوچ، سابق ٹیسٹ اوپنر عمران فرحت سدرن پنجاب وائٹ کےہیڈ اور بلال احمد معاون کوچ، خیبر پختونخوا بلیوز میں محمد صدیق ہیڈ کوچ اور ثاقب فقیر معاون کوچ تعینات ۔ خیبر پختونخوا وائٹ میں آفتاب خان ہیڈ کوچ اور جمال الدین معاون کوچ ، ناردرن بلیوز میں سعید انور جونئیر ہیڈ اور طاہر محمود معاون کوچ،ناردرن وائٹ میں راحیل مجید ہیڈ اور حافظ ماجد جہانگیر معاون کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تمام کوچز کو ٹورنامنٹ کے تمام وینیوز پر فزیو ، ٹرینر اور انالسٹ بِھی دستیاب ہوں گے۔