انتظامیہ کی نا اہلی، شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

 انتظامیہ کی نا اہلی، شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انتظامیہ دعوی کے باجودہ شہر میں کوڑا کرکٹ کو صاف نہ کیا جا سکا ۔ شہر کے بشتر علاقوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر انتظامیہ کارگردگی کا پول کھولنے لگے۔
 
تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقہ سمن اباد ، علامہ اقبال ٹاون ، الحمد کالونی ، اچھرہ ،شاہ کمال ، گرین ٹاون اور اس سے محلقہ آبادی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر  لگ چکے ہیں ۔ انتطامیہ کے صفائی کے دعوؤں کے پول کھلنے لگے ہیں ۔ انتظامیہ کے تمام تر دعوے کے بعد بھی محلقہ علاقوں سے کوڑا کرکٹ کو صاف نہ کیا جا سکا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

شہر کے متعدد علاقے بدستور کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ کرسمس گزر گیا ، نیا سال آگیا مگر لاہور کو زیرو ویسٹ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انتظامیہ شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں سے تاحال کچرا نہ اُٹھا سکی، کوڑے کے ڈرم بھرنے اور خالی نہ کرنے سے اطراف میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے، پیدل گزرنیوالے علاقہ مکین گندگی بدبو اور تعفن سے پریشان ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون شپ میں صفائی کی صورتحال کو جلد از جلدبہتر بنایا جائے۔

ٹاؤن شپ برکت چوک میں گزشتہ 15دن سے پڑے کوڑے کرکٹ سے تعفن پھیل رہا ہے۔ٹاؤن شپ مارکیٹ کی گرین بیلٹس پر حدِنگاہ تک کوڑا پھیل گیا ہے۔اہل علاقہ اور مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15دن سے ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں کوڑا اٹھانے نہیں آرہی،کورونا وباکیساتھ اب شہر کو کوڑا وباء نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کوڑے کے تعفن سے سانس لینا محال ہوگیا لیکن شنوائی نہیں ہورہی ۔

گرین ٹاون میں گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کی وجہ سے علاقہ کچرا منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے، جبکہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گرین ٹاون کے رہائشیوں کاکہناہےکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث صاف ستھرا لاہور کچرا کنڈی میں تبدیل ہو رہا ہے ،جبکہ سابق وزیراعلی میاں شہبازشریف کے دور میں شہر ہمیشہ صاف ستھرا رہا اور ایسی صورتحال نہیں ہوئی۔ شہریوں نےمطالبہ کیا ہےکہ صفائی کےانتظامات بہتر کیے جائیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer