محمد رضوان کا منفرد اعزاز، لیجنڈری کرکٹر ز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

محمد رضوان کا منفرد اعزاز، لیجنڈری کرکٹر ز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان محمدرضوان کی ٹاپ فارم جاری ہےاور انہوں نے منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے ظہیرعباس، سارو گنگولی،ڈریوڈ اورسنگاکاراجیسے عظیم کھلاڑیوں کوپیچھے چھوڑدیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جگہ قائم مقام ذمہ داریاں سنبھالنے والے محمدرضوان پر آجکل قسمت کافی مہربان ہے۔  انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل تیسری نصف سنچری اسکورکرکے ناقدین کو  کرارا جواب دے دیا۔
پہلے میچ کی دونوں اننگزکی طرح اس بار بھی محمدرضوان گراؤنڈمیں اترے توٹیم شدید مشکلات کا شکارتھی اورٹیم کی سنچری بننے سے پہلے چارکھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔تاہم محمدرضوان نے اظہرعلی کا بھرپور ساتھ دیا اوراکسٹھ رنز کی عمدہ اننگزکھیل کرٹیم کواچھا اسکورفراہم کردیا۔
اس نصف سنچری کے بعدمحمدرضوان ایشیا سے باہرمسلسل پانچ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے اورانہوں نے ماضی کے عظیم بلے بازوں ظہیرعباس، ساروگنگولی،کمارسنگاکارااورراہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف رواں سیریز کی تینوں اننگزمیں نصف سنچری اسکورکی جبکہ اس سے پہلے انہوں نے انگلینڈ کیخلاف بھی آخری دواننگزمیں نصف سنچری بنائی تھی۔ وکٹ کیپربلے بازمحمدرضوان کوحال ہی میں پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئرکا ایوارڈ دیاگیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer