لاہور کے 8،گوجرانوالہ اور ملتان کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور کے 8،گوجرانوالہ اور ملتان کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہور، گوجرانوالہ اور ملتان کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا، لاہور کے 8 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ ، پریس کلب سوسائٹی بلاک Dکے گھر نمبر301سے310تک، نشتر ٹاؤن ، فائونڈیشن سوسائٹی، سنگ پورا کےعلاقے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہور، گوجرانوالہ اور ملتان کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ لاہور کے8 اورگوجرانوالہ، ملتان کے مزید 1,1علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

لاہور میں پریس کلب سوسائٹی بلاک Dکے گھر نمبر301سے310تک،عثمان گلی جناح پارک ہربنس پورہ،شاہرہ امام حسین گلبرگ میں 141-EIسے27EIاور 18EIسے37EIاور 20C2سے50C2مین غالب روڈ تک کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ر عثمان کے مطابق نشتر ٹاؤن میں گھر نمبر 64سے 74Dاور سیزبلاک،پاکستان فاؤنڈیشن سوسائٹی،218Fسے230Fڈی ایچ اے رہبر اور482M1سے494M1لیک سٹی اور گلی احمد میراج مین جی ٹی روڈ سنگ پورہ کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔

لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے،یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer