ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفری پابندیاں ختم، سعودی ایوی ایشن نے خوشخبری سنادی

سفری پابندیاں ختم، سعودی ایوی ایشن نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)سعودی ایوی ایشن گاکا نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد عارضی سفری پابندیاں ہٹا دیں، مسافر سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں، ہدایات کے مطابق ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ سے آنےوالےمسافرسفرسےقبل کوروناٹیسٹ لازمی کروائیں، ان ممالک سےآنےوالےمسافر14 دن گھروں میں قرنطینہ بھی لازمی کریں، دیگر ممالک جہاں کوروناکی نئی قسم موجودنہیں وہاں سےآنیوالے مسافر 7 دن گھروں میں قرنطینہ کریں گے، جبکہ وہ ممالک جہاں پر کورونا وائرس کیسز میں کمی آئی ہے ،وہاں کے مسافر کم از کم تین دن گھر میں قرنطینہ رہیں گے۔گاکا کا نیا سفری ہدایت نامہ آج سےنافذالعمل ہو گا۔

دوسری جانب سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے پابندی ختم ہونے پر پی آئی اےکاسعودی عرب کا آپریشن فعال ہو گیا، آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر شیڈول کےمطابق مسافر سعودی عرب جا سکیں گے، اس سے قبل صرف مسافر صرف سعودیہ عرب سے پاکستان آ سکتے تھے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کے لئے مسافر کال سینٹر یا دفاتر سے فوری رابطہ کریں، تمام مسافروں کے لئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ سفر سے قبل لازمی کروائیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں   سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے ایس او پی جاری کی گئی، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں بیان کیاگیا کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72گھنٹے پہلے  کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا۔آٹھ سال سے زائد عمر کے تمام نان سعودی مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کا کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer