سٹی42: سی ٹی او نے تین ٹریفک وارڈنز کو معطل کر دیا، ٹریفک وارڈن دلدار، فرقان اور انور کو مسلسل غیر حاضری پر معطل کیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے محکمہ فرائض میں غفلت پر وارڈنز کو مختلف سزائیں دی اور بعداز انکوائری گنہگار ٹھہرنے پر 1 وارڈن نوکری سے برخاس کر دیا گیا اور فرائض میں عدم توجہی پر لیڈی وارڈن سمیت 3 وارڈنز اور کانسٹیبل کی دو دو سال کی سروس ضبط کرلی گئی۔
ناقص سپرویژن پر 1 سینئر وارڈن کی دو سال کی انکریمنٹ سٹاپ کر دی گئی، معمولی غلطی پر 1 سینئر وارڈن، 4 وارڈنز اور 2 لیڈی وارڈنز کو وارننگ دے دی گئی، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پہلے جزا پھر سزا کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ فرائض میں غفلت پر سزا دی جارہی ہے، ہر ماہ بہترین کارکردگی پر وارڈنز میں تعریفی اسناد اور نقدی انعامات بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔