ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے

 لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 27 فروری 2021 کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے، ہائیکورٹ بار کے ممبرز کیلئےبائیومیٹرک رجسٹریشن کروانے کی کل چار جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہےبائیومیٹرک رجسٹریشن نہ کرنیوالے وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نااہل تصور ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے باعث بائیو میٹرک رجسٹریشن کرانے والے نئے وکلاء کی تعداد انتہائی کم ہے، جس کے باعث نئےووٹرز وکلاء نے بائیو میٹرک رجسٹریشن کروانے کیلئے ہائیکورٹ بار سے مقررہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے، ہائیکورٹ بار کے فروری میں ہونیوالےسالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر اور پروفیشنل گروپ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، وکلاء گروہوں کا امیدواروں کی کامیابی کیلئے جوڑ توڑ اور ووٹرز سے رابطوں میں تیزی آچکی ہے.

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے چارعہدوں کیلئے 12 امیدوار میدان میں ہیں، ہائیکورٹ بار کے صدر کےعہدے کیلئے محمد مقصود بٹر اورسردار اکبرعلی ڈوگرایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، صدارتی امیدوار محمد مقصود بٹر کا تعلق پروفیشنل گروپ جبکہ سردار اکبر ڈوگر کا تعلق عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہے، نائب صدر کے عہدے کیلئے چار امیدوار مدثرعباس محمد اشرف جلال چودھری، سہیل شفیق اور سید طاہر جیلانی جبکہ سیکرٹری کیلئے محسن عباس خواجہ اور محمد اختر پڈا کا مقابلہ ہوگا، فنانس سیکرٹری کیلئے فیصل توقیر سیال،فلک ناز ،رضوان منشاء اورراناوسیم یوسف خان مد مقابل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer