ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے کے سینئر افسر عبدالحمید رازی ریٹائرڈ ہو گئے

ریلوے کے سینئر افسر عبدالحمید رازی ریٹائرڈ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) ریلوے کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن گروپ میں گریڈ 22 کے افسر عبدالحمید رازی ریٹائرڈ ہو گئے، ریلوے کمرشل اینڈ ٹرانسپوٹیشن آفیسرز کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

عبدالحمید رازی محکمہ ریلوے میں 34 سالہ سروس کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے، ریلوے میو گارڈن کلب میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سی ای او ریلوے نثار احمد میمن، ایڈیشنل جنرل مینجر شاہ رخ، سلمان صادق، ڈی ایس ریلوے گوادر حنیف گل، ترجمان ریلوے قرة العین فاطمہ، ڈویژنل کمرشل آفیسر کراچی ناصر نذیر، ڈویژنل کمرشل آفیسر پشاور حامد فاروق، ڈی جی والٹن راؤ وقار، سابق سی پی او سفیان سرفراز، سابق چیئرمین ریلوے جاوید انور بوبک، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ، ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن آفیسر بشری رحمان، ڈپٹی ایف جی آئی آر شاہد رضا سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی، سینئر ریلوے افسران کی جانب سے ریٹائرمنٹ پر عبدالحمید رازی کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ریلوے کے سینئر افسر عبدالحمید رازی نے  1986 میں بطور اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر سروس کا آغاز کیا, دوران سروس عبدالحمید رازی ایڈیشنل جنرل مینجر ریلوے، ایم ڈی پراکس،چیف پرسانل آفیسر، چیف کمرشل مینجر ریلوے، چیف مارکیٹنگ مینجر، ڈی ایس ریلوے لاہور اور ڈی یایس راولپنڈی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہے، عبدالحمید رازی گزشتہ چند ماہ سے ممبر انچارج وفاقی محتسب کی خدمات دے رہے تھے، دوران سروس ہی عبدالحمید رازی نے پنجابی زبان کے فروغ کے لیے  متعدد کتابیں بھی لکھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer