ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گیس کا بحران شدید، شہری سڑکوں پر آگئے

لاہور میں گیس کا بحران شدید، شہری سڑکوں پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاد باغ (عفیفہ نصر، فاران یامین) لاہور میں گیس کا بحران شدید ہو گیا، سخت سردی اور گیس کی بندش سے دوہری اذیت سے دوچار شہری سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے سوئی گیس حکام کیخلاف نعرے بازی کی۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس غائب ہو چکی ہے, شکایات کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی، گیس نہ ہونے پر ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن اس سے ان کا گھریلو بجٹ بہت متاثر ہوا ہے، خواتین کے مطابق ان کے لیے کھانا پکانا مشکل ہو چکا ہے، سردیوں میں گیس بنیادی ضرورت ہے جس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔

تیزاب احاطہ پیلی کوٹکی کے رہائشیوں کا کہنا تھاکہ سردی شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول بن جاتی ہے، گیس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، سلنڈر بھروا کر گزارا کر رہے ہیں، جس سے ماہانہ اخراجات متاثر ہوتے ہیں۔

  گیس کی بندش کیخلاف سراپا احتجاج مکینوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام کو گیس قلت اور گیس کی بندش کی مسلسل شکایات کر رہے ہیں مگرکوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ شدید سردی میں گیس کی فراہمی بحال کی جائے۔

   سوئی ناردرن حکام کے مطابق لاہور ریجن کی ڈیمانڈ 250 ملین تک پہنچ گئی، گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس دی جا رہی ہے، شکایات کے ازالہ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer