ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجنٹ کے ہتھے چڑھنے والا 14سالہ معاذ ترکی پہنچ گیا

ایجنٹ کے ہتھے چڑھنے والا 14سالہ معاذ ترکی پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) غیر قانونی طریقے سے ایجنٹوں کے ہتھے چڑھنے والا رائیونڈ کا چودہ سالہ نوجوان معاذ ترکی پہنچ گیا۔ بچے کا والدہ سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ، بنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے بچہ ترکی کیسے پہنچا تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔

مانگا منڈی تھانے میں پندرہ روز قبل معاذ نامی بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ کی تحقیقات جاری تھیں لیکن بچے کا کسی جگہ سراغ نہیں لگ پا رہا تھا۔ دو روز قبل بچے کے والد کو ایک انٹرنیت کال موصول ہوئی جس میں انکشاف ہوا کہ چودہ سالہ معاذ ترکی پہنچ چکا ہے۔ نوجوان کے والد کو ایک ویڈیو بھی بھیجی گئی جس میں نوجوان نے بتایا کہ وہ ترکی اپنی مرضی سے آیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کا علم ہونے کے بعد تفشیش کا دائرہ کاروسیع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنی والدہ کے ساتھ رائیونڈ میں رہائش پذیر تھا جہاں اس کی والدہ رخسانہ کی ایک شخص غلام نبی سے جان پہچان ہوئی اور وہی شخص تھا جو بچے کو ساتھ لے کر گیا۔

پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی والدہ اپنے خاوند کے ساتھ علیحدگی اختیار کرچکی ہے۔ دوسری جانب نوجوان کے والد جاوید کا کہنا تھا کہ انٹرنیت کال کی مدد سے پیسوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے نوجوان کی واپسی کے لیے فارن آفس سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔