زائد فیسیں وصول کرنیوالے سکولوں کو حتمی شوکاز جاری

زائد فیسیں وصول کرنیوالے سکولوں کو حتمی شوکاز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عفیفہ نصراللہ ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے چار ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے 55 پرائیویٹ سکولوں کو سکول کونسل نہ بنانے پر حتمی شوکاز جاری کر دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق سکولوں میں سکول کونسل نہ بنانے کے باعث پچپن سکولوں کو حتمی شوکاز جاری کر دیے گئے۔ جن میں بیکن ہاؤس، سٹی سکول، لورل بینک پبلک سکول، بلوم فیلڈ ہال سکول، پاک ترک انٹرنیشنل سکول، روذنز اسلامک سکول امریکن لائسیٹف، کپس سکول سسٹم، ایس سی آئی ایل جوہر ٹاؤن اور سیکاس سکول کی متعدد برانچز شامل ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن نے ان سکولوں کو ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کی ملاقات میں سات جنوری کو طلب کر لیا۔ دوسری جانب سسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا غلام حسین کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ کرنے اور سکول کونسل کے متعلق تسلی بخش جواب نہ داخل کروانے والے متعلقہ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔