ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج کے مہربان ہوتے ہی لاہوریوں نے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا

سورج کے مہربان ہوتے ہی لاہوریوں نے تفریح گاہوں کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نتاشہ رحمن: شہرمیں دھوپ نکلنے سے سردی کی شدت میں کمی، لاہوریوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چڑیا گھر کا رخ کیا اور خوب موج مستی کی۔

شہر میں کافی دنوں بعد سورج نے اپنا مکھڑا دکھایا تو شہری بھی خوش ہوئے، سرد موسم میں دھوپ کے مزے لینے کے لیے لاہوریوں نے چڑیا گھر کا رخ کیا۔موسم اچھا ہونے سے چڑیا گھرمیں معمول سے زیادہ رش رہا، کوئی آیا فیملی کے ساتھ تو کوئی دوستوں کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچا، شہریوں کا کہنا تھا کہ دھوپ نکلی توسوچا بچوں کوتفریح کے لیے لے جایا جائے، اپنوں کے ساتھ وقت گزار کر اسے یاد گار بنا رہے ہیں۔

بچوں کا کہنا تھا کہ چھٹیاں ختم ہونے والی ہے تو گھروالوں سے ضد کی چڑیا گھر لے جایا جائے۔ کئی دن بعد دھوپ نکلنے پر شہریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا، جوکہ تفریح گاہوں میں اپنوں کے ساتھ موج مستی کرتے رہے۔

Shazia Bashir

Content Writer