ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی شدت میں کمی، لاہوریوں پر سورج مہربان

سردی کی شدت میں کمی، لاہوریوں پر سورج مہربان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:نتاشہ رحمن: لاہور میں سورج کے چمکنے سے ہر چیز نکھرگئی، شہریوں نےبھی سورج نکلنے پرسکھ کا سانس لیا۔لہو جمادینے والی سردی سے ہلکان لاہوریوں کی جان میں جان،  پوری آب و تاب کے ساتھ سورج مہربان۔

 لاہور میں سورج نے اپنا دیدار کرایا تودھند کی شدت میں کمی آئی، محکمہ موسمیات کےمطابق کم سے کم درجہ حرارت 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 سینٹی گریڈ رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب  80سے60 فیصد ہے جبکہ ہوا 2 سے3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے۔

محمکہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر اجمل شاد کا کہنا تھا کہ جنوری میں بارشوں کےتین سپیل داخل ہوں گے، پہلا سپیل 5 جنوری سے7 جنوری تک رہے گا جس سے دھند کی شدت میں کمی آئے گی اور درجہ حرارت کم ہو گا۔

ریجنل ڈائریکٹر اجمل شاد نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز بھی شہر میں مطلع صاف رہے گا، دھوپ نکلنے پر شہر شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھکھلا اٹھے ہیں۔

      

Shazia Bashir

Content Writer