حکومتِ پنجاب کا بلدیات کے 70 ہزار ملازمین کو فارغ نہ کرنیکا فیصلہ

حکومتِ پنجاب کا بلدیات کے 70 ہزار ملازمین کو فارغ نہ کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصرکھوکھر) حکومت پنجاب نے ضلع کونسل کے خاتمے کے بعد ضلع کونسلوں کے70 ہزار ملازمین کونئی تعیناتیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ضلع کونسلوں کے 70 ہزار ملازمین کو تعینات کرنے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ سیکرٹری بلدیات نے کہا ہے کہ نئے بننے والے بلدیاتی اداروں میں ان 70 ہزار ملازمین کو تعیناتیاں دی جائیں۔

 محکمہ بلدیات کے مطابق سرپلس ہونیوالے ملازمین میں سے کسی کو بھی نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا، انہیں نیبر ہڈکونسل، بلدیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں تعینات کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer