(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ کو نئی جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن حساس اداروں کے افسران کو بھی جے آئی ٹی کے ممبران میں شامل کیا گیا ہے۔ جن میں ڈی آئی جی احمد کمال، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔
جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 افراد کے قتل کی تحقیقات کرے گی۔