ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار خبردار!!! شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ہوشیار خبردار!!! شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) شہرکی فضا آلودگی کے نشانے پر، ایئرانڈیکس 100 سے کئی گنا بڑھ گیا، ماحول میں زہریلی دھواں اور خطرناک گیسز کی بھرمار، دھندآلود اور سرد موسم میں سانس لینا بھی دشوار ہوگیا۔

لاہور شہر کی آبادی ایک کروڑ 12 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، شہر کے گرد و نواح میں اس وقت سینکڑوں فیکٹریاں کام کر رہی ہیں جن کے دھوائیں سے ایک جانب تو فضا مکمل طور پر آلودہ ہو چکی ہے، ان فیکٹریوں سے نکلنے والے فضلے کو دریاؤں میں پھنکا جا رہا ہے جس سے آبی آلودگی بھی جنم لے رہی ہے۔

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جس سے گلے، ناک اور جلد کے مرض جیسی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے،  ماہرین طب نے غیر ضروری سفر سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔  

دوسری جانب شہر میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی تعداد اور ان سے خارج ہونے والے دھوئیں نے بھی شہر کی فضا کو آلودہ کر دیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں سے جمع کیا جانے والے ہزاروں ٹن کوڑا کرکٹ کو بھی شہر کے قریب علاقوں میں ڈمپ کیا جاتا ہے جس سے اٹھنے والا تعفن شہریوں کی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے والے ادارے اپنا فرض احسن طریقے سے نبھائیں اور شہر میں شجر کاری کو فروغ دیا جائے۔