ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے پرائیویٹ سکول ٹیچرز کی سُنی گئی، تنخواہ کم از کم 12 ہزار ہوگئی

چھوٹے پرائیویٹ سکول ٹیچرز کی سُنی گئی، تنخواہ کم از کم 12 ہزار ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) حکومت پنجاب نے نجی سکولوں میں اساتذہ کو کم تنخواہیں دینے کا نوٹس لے لیا، محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو کم از کم 12 ہزار روپے تنخواہ دینے حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت صوبہ بھر میں گریڈ بی اور سی درجہ کے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے محکمہ تعلیم پنجاب کو شکایت درج کرائی کہ نجی تعلیمی ادارے کنٹریکٹ کے تحت مکمل اجرات ادا نہیں کر رہے، جس پر حکومت نے پرائیویٹ اساتذہ کے خلاف ناروا سلوک پر نجی تعلیمی اداروں سے جواب طلب کرلیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے متعلقہ حکام کو بریفنگ کے لیے بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیشل ٹیموں کے خفیہ سروئے میں پسماندہ علاقوں میں تنخواہیں 5 ہزار کے لگ بھگ دی جاتی ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے تمام پرائیویٹ سکولز میں ٹیچرز کی کم از کم 12 ہزار روپے تنخواہ مقرر کر رکھی ہے۔

حکومت پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کو ہر صورت 12 ہزار تنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کے احکامات پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کی فہرست بھی 10 روز میں طلب کی گئی ہے۔