سٹی42: سابق وزیراعظم نوازشریف سے لاہورکوٹ لکھپت جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
Just came out of Kotlakhpat jail. MNS was fine and Alhamdolillah in high spirits. Thank you everyone for your prayers, unflinching support & good wishes. God bless you all.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 3, 2019
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف بلند حوصلے کے ساتھ ہیں، نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کی شکرگزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی غیر متزلزل حمایت اور نیک جذبات کا شکریہ، اللہ آپ سب کا حامی وناصر ہو۔
میں نہ صرف آپ سب کی دعائیں اور نیک خواہشات ان کو پہنچاتی ہوں بلکہ ان کو بتاتی ہوں کہ ان کے شیر کس طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خوش رہیے۔ https://t.co/tzxcNduqdy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 3, 2019
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے جذبات اور نیک خواہشات نواز شریف تک پہنچاتی ہوں، والد کو بتاتی ہوں کہ کس طرح ان کے شیر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔