ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلاء کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلاء کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلاء کے خلاف کریک ڈاؤن، 629  وکلاء کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔ جعلی ڈگری والے 51  وکلاء کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے جعلی، فراڈ اور سرکاری ملازمین وکلاء کے خلاف کارروائی کو حتمی شکل دے دی۔ سربراہ ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر بھٹی ایڈووکیٹ کے مطابق 629  جعلی وکلاء کے لائسنس منسوخ کر دیے۔ جعلی وکلاء کے خلاف مقدمات درج کروا کر معاملہ عدالتوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

سربراہ ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر بھٹی ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا کہ 2 بڑے گینگ ٹریس کیے ہیں، جو ایل ایل بی اور ایل ایل ایم کی ڈگریز فروخت کرتے تھے، اس معاملے میں بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے۔ پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ منیر بھٹی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی بار کونسل میں کوئی بھی سرکاری ملازم یا ٹریفک وارڈن کسی بار کونسل کا ممبر نہیں رہا، اب صرف پریکٹس کرنے والے وکلاء ہی کو لائسنس ملے گا۔

پنجاب بار کونسل کا جعلی وکلاء کے خلاف کریک ڈاؤن انصاف فراہمی کے سلسلے کی اہم کڑی ہے جس کو پورے ملک میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer