(دعا مرزا): پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کا 2018 کا پہلا اجلاس، ویمن ان لیڈر شپ پراجیکٹ پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فوزیہ وقار نے بتایا کہ سالانہ بجٹ 8.3 ملین رکھا گیا ہے۔
شادمان میں پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کا اجلاس ہوا جس میں چیئرپرسن فوزیہ وقار سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے خواتین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویمن ان لیڈرشپ پراجیکٹ پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ فوزیہ وقار نے بتایا کہ سالانہ بجٹ 8.3 ملین رکھا گیا ہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی اس پراجیکٹ میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کو فیصلہ ساز عہدوں پر نشستیں دلوانے کے لئے حکمت عملی بنائی جا چکی ہے۔
مزید دیکھئے: