قذافی بٹ: لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس بڑھانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، قرارداد مسلم لیگ ق کے چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہوریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ہے۔ مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کو ٹول ٹیکس کے نام پر لوٹنا شروع کردیا ہے۔ جو بھی گاڑی رنگ روڈ پر سفر کرتی ہے وہ 35 روپےٹول ٹیکس دیتی ہے۔
حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ عوام پر ٹیکسز کی بھر مار کر دی گئی۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غریب آدمی کے ساتھ ظلم نہ کرے اور ٹول ٹیکس 20 روپے ہی مقرر کرے۔
مزید دیکھیے