ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی خالد شمیم کے گھر آمد، وفات پر اظہار افسوس

شہباز شریف کی خالد شمیم کے گھر آمد، وفات پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کی رہائش گاہ آمد، ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر انکے سوگواران سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں چند روز قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف جنرل (ر)خالد شمیم وائیں کی رہائش گاہ لاہور کینٹ پہنچے جہاں انہوں نے سوگواران سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ایک بہادر، نڈر اور فرض شناس فوجی آفیسر تھے۔ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں نے ہمیشہ اپنے فرائض نہایت احسن طریقے سے نبھائے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔