نبیل ملک: شہر بھر میں دھند کی شدت میں اچانک اضافہ، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایک مرتبہ پھر دھند کے بادل چھا گئے، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتےھوئے آج رات دوبارہ ایئرپورٹ کو بند کیے جانے سے آگاہ کر دیا ھے۔
تفصیلات کے مطابق شام ڈھلتے ھی شھر بھر کی طرح علامہ اقبال ایئرپورٹ اور اطراف سمیت مرکزی رن وے پر بھی شدید دھند کے بادل چھا گئے۔ جس سے آنے جانے والی پروازوں کےلیے بڑا خطرہ پیدا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد لاھور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 600میٹر سے بھی کم ھوگئی۔ جس میں رات گئے مزید کمی کا امکان ھے، جو ایئرپورٹ بند کرنے کا سبب بھی بن سکتا ھے۔
ممکنہ دھند کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹ انتظامیہ نے چھوٹے طیاروں کو پروازوں سےروک دیا ھے، جبکہ دیگر کمرشل پروازوں کو موسمی وارننگ جاری کرتے ھوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ھدایت کی ھے۔
دوسری جانب ایئرپورٹ انتظامیہ نے آنے جانے والے مسافروں کو ھدایت جاری کردی کہ ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ٹیلی فون نمبر 042990313126 پر رابطہ کریں تاکہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔