ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی 140 میں ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں: ماجد ظہور

پی پی 140 میں ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں: ماجد ظہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) رکن صوبائی اسمبلی ماجدظہورنےکہاہے کہ حلقے میں ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سےکررہے ہیں۔ مارچ سےقبل ساندہ روڈکی تعمیروترقی کاکام مکمل کرادیاجائےگا۔

مزنگ میں اپنےدفترمیں میٹنگ کرتےہوئے ماجدظہورکاکہناتھاکہ پی پی ایک سوچالیس میں ترقیاتی کام کرائےجارہے ہیں، اس سلسلےمیں مین ساندہ روڈپرواٹرسپلائی کاکام جاری ہےجوایم اےاوکالج سےفردوس سینما تک ایک مہینےجبکہ مکمل تعمیرکاکام مارچ سے قبل مکمل کرلیاجائےگا۔

ماجدظہورکاکہناتھاکہ اسلامپورہ اورعمرروڈسمیت دیگرمقامات پربھی ترقیاتی کاموں کو جلدمکمل کرایا جائے گا، سڑکوں کی تعمیرسےقبل واٹرسپلائی اورسیوریج کاکام کرارہے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرٹیپا زاہدستار، محسن رضا، شیخ کاشف اور ذوالفقاردرانی سمیت دیگرلوگ بھی موجود تھے۔

مزید دیکھئے: