ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ائیرلائن: بزنس کلاس مسافروں کونئےلذیزکھانےدیےجائےگئے

قومی ائیرلائن: بزنس کلاس مسافروں کونئےلذیزکھانےدیےجائےگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: نئے سال کے آغاز پر مسافروں کے لیے خوشخبری، قومی ایئرلائنزمیں بزنس کلاس سے سفر کرنے والے ملازمین کو دوران پرواز انواع و اقسام کے کھانے پیش کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائنز انتظامیہ کی جانب سے اب پی آئی اے کی بزنس کلاس میں اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو دوران پرواز نئے اور پہلے سے زیادہ لذیذ کھانے پیش کیے جائیں گے۔ پی آئی اے نے دعوی کیا  ہے کہ نئے مینیو میں موجود لذیذ کھانوں کو دیکھتے  ہی مسافروں کی طبعیت خوش ہو جائے گی اور وہ بار بار پی آئی اے  سے سفر کرنے کو ترجیح دیں گے۔

قومی ایئرلائنز نے بزنس کلاس کے مسافروں کی جانب سے بار بار شکایت کرنے پر اپنے کھانے کے انداز اور ذائقے میں تبدیلی کی  ہے، تاکہ ایک  بار پھر سے بزنس کلاس کے مسافروں کو پی آئی اے کی جانب راغب کیا جا سکے۔